لیڈز: (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
لیڈز ٹیسٹ میچ میں انگلش کرکٹ ٹیم نے 296 رنز کا کیوی ہدف 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ میں فتح اپنے نام کی۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے 18 سال بعد نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا، پانچواں روز بارش سے متاثر ہوا، جو روٹ 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہدف کے تعاقب میں وکٹ کیپر بیٹر بیئر سٹو نے 71 رنز بنائے، جونی بیئر سٹو نے پہلی اننگز میں 162 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کے 329 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے 360 رنز خسارے کا شکار کیویز دوسری اننگز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انگلش باؤلر جیک لیچ نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
جیک لیچ کو میچ جبکہ جو روٹ کو 396 اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔