اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
