لاہور: (ویب ڈیسک) ایک نئی رپورٹ کے مطابق آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کی قیمت گزشتہ سال کے آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس کے مقابلے میں 100 ڈالرز زیادہ ہوگی۔
آئی فون 14 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز جبکہ 14 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز (دونوں کے 128 جی بی اسٹوریج والے ورژن) سے شروع ہوگی۔
اس کے نتیجے میں آئی فون 14 پرو میکس ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بن جائے گا جس کا سب سے مہنگا ورژن (ایک ٹی بی اسٹوریج والا ماڈل) 1699 ڈالرز تک کا ہوسکتا ہے۔
آئی فون 14 اور 14 پرو میکس میں ایپل کا نیا اے 16 بائیونک پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 128 جی بی سے ایک ٹی بی تک اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔
دونوں میں آل ویز آن 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ بیک پر مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا۔
آئی فون 14 پرو میں 6.1 انچ جبکہ 14 پرو میکس میں 6.7 انچ کی اسکرین ہوگی۔
2017 کے بعد یہ ایپل کے اولین آئی فونز ہوں گے جن میں سیلفی کیمرے کے لیے نوچ ڈیزائن استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ پنچ ہول ڈیزائن دیا جائے گا۔
اس کے مقابلے میں آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالرز (گزشتہ سال کے آئی فون 13 جتنی ہی) جبکہ آئی فون 14 پلس یا میکس کی قیمت 899 ڈالرز (آئی فون 13 منی سے 200 ڈالرز زیادہ) سے شروع ہوگی۔
آئی فون 14 پلس یا میکس اس سال منی ماڈل کی جگہ لے گا اور اس میں 6.7 انچ کا بڑا ڈسپلے دیا جائے گا۔