اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ مری، وزیرآباد، گجرات سیالکوٹ اور دیگرشہروں میں بادل برس پڑے، کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
