اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی میں تحریک انصاف حکومت کے دوران برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت کی تبدیلی کے بعد برآمدات تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں برآمدات 25 بلین ڈالر پر رکی ہوئی تھی، وہ تحریک انصاف کے دور میں 31.76 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس سال ملک میں پہلی بار برآمدات 30 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد برآمدات تیزی سے نیچے آرہی ہیں، جولائی میں تحریک انصاف حکومت کے دوران برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جون 2022 میں برآمدات کی شرح نمو 5.8 فیصد تک گر گئی۔