پشاور : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے یہ کیسی آزادی ہے کہ ہم معاشی طور پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے غلام ہیں۔
پشاور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے لگائے گئے کیمپوں کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اللہ کا حکم ہے کہ دکھی انسانیت کا خدمت کریں، آخری آفت زدہ گھرانے کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔اس موقع پرآئی ایم ایف سے قرض کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا سوچنے کی ضرورت ہے کہ 75 سال میں ہم نے ملک کے لیے کیا کیا، یہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم متحد ہوں تو کوئی مشکل، کوئی پہاڑ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا، اتحادی حکومت مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالے گی۔