تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے شہر رفسنجان میں ایک چاقو بردار شخص نے تیز دھار چاقو کے وار کرکے 10 افراد کو قتل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے کرمان کے دارالحکومت رفسنجان میں چاقو کے وار کرکے 10 افراد کو قتل کردیا گیا۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ چاقو بردار افغان شہری نے معمولی تکرار کے بعد ان افراد پر حملہ کردیا۔ تمام افراد کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 6 افغانی اور 4 ایرانی شہری ہیں۔ حملہ آور کو صوبے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران سرحدی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم سے تفتیشی عمل جاری ہے تاہم قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ ملزم نے یہ کارروائی ذاتی رنجش پر کی۔
خیال رہے کہ ایران نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد ہزاروں افغان شہریوں کو پناہ دی ہے۔