لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی، نظر ثانی کی اپیل پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے درخواست دائر کی۔
ڈائری برانچ نے نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا، عملہ ڈائری برانچ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہیں لگی، درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان کچھ دیر بعد کرینگے۔
استدعا میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ معطل کر کے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم شہباز گل سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا، درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہو گی۔
