تازہ تر ین

ہم جوہری ملک بن سکتے ہیں تو معاشی ملک کیوں نہیں بن سکتے،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) یوم آزادی ے موقع پر وزیرا عظم نے کہا ہے کہ ہم جوہری طاقت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں۔ملک میں قومی مذاکرات کی ضرورت ہے۔آئیں کشکول توڑنے کے لیے ہم سب ایک ہو جائیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی قوت بنانے کا عہد کیا ہے۔ہم جوہری طاقت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مایوسیاں پھیلانے والوں کی پھر ہار ہوگی۔مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ملک میں قومی مذاکرات کی ضرورت ہے۔آئیں کشکول توڑنے کے لیے ہم سب ایک ہو جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کے کردار کو سراہتا ہوں۔75واں یوم آزادی پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔اللہ تعالی مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام کو آزادی نصیب فرمائے۔
ان کا کہنا ہے کہ بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے،بہت سے لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے ہیں۔قیام پاکستان ہمارے لیے ایک بہت بڑا سبق ہے۔ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں جس کا اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مشاہیر پاکستان کی عظمت کو سلام ہے جس کی وجہ سے آزاد وطن میسر آیا۔خون کے دریا عبور کیے،شہادتیں دیں لیکن مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ماوں ،بہنوں،بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو تقسیم ہند کے خون کی نذر ہوئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آئین ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ملک حاصل کیا گیا۔شر پسند قوتوں کو ملی یکجہتی اور باہمی اتحاد سے کچل دیں گے۔عبدالستار ایدھی اور ڈاکٹر رتھ فاو کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب تمام پاکستانیوں کی جشن آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain