اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں میڈل حاصل کر نے والے قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیراعظم نے ایتھلیٹس کو اسلام آباد مدعو کر لیا۔
کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز کے ہیروز کے اعزاز میں پروقار تقریب 22 اگست کو ہوگی، وزیراعظم ارشد ندیم، نوح دستگیر، انعام بٹ سمیت دیگر کو کیش انعامات دینگے۔
واضح رہے کہ قومی ایتھلیٹس کی گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔