تازہ تر ین

افغانستان میں طالبان حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم حسن اخوند نے پیغام جاری کردیا

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان کی جانب سے افغانستان میں حکومت قائم کیے ایک سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندنے پیغام جاری کیا ہے۔
افغان وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر افغان قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن باطل پر حق کی فتح اور غاصبوں، ان کےغلاموں سے ملک کی آزادی کا ہے، دنیا کو امارت اسلامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے چاہئیں۔
افغان وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کسی ملک کیلئےخطرہ نہیں، بیرونی ممالک کو افغانستان کے ساتھ مثبت سیاسی، تجارتی روابط رکھنے چاہئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain