تازہ تر ین

آرمینیا: آتش بازی کی دکان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

یروان: (ویب ڈیسک) آرمینیا میں آتش بازی کی دکان پر ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ کے باعث متعدد قریبی عمارتیں گر گئیں، ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 17 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔
آرمینیا کے وزیر اعظم نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز آتش بازی کے سامان کی دکان میں زور دار دھماکہ ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain