ماسکو: (ویب ڈیسک) کریمیا میں قائم روس کی ایک اور عسکری بیس حملے کی زد میں آگئیم، دھماکے کے باعث اسلحہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
روسی حکام کے مطابق شر پسندوں نے کریمیا میں موجود روسی عسکری بیس کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا،عسکری بیس میں متعدد دھماکے سنائی دیے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، یوکرین نے واقعے میں ملوث ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
اس سے پہلے بھی کریمیا میں ایک بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کا الزام یوکرین کے حامی جنگجوؤں پر لگایا گیا تھا۔