تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر: بھارتی سکیورٹی فورسز کی بس کھائی میں گرنے سے7 اہلکار ہلاک

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثے کے دوران 7 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ درجنوں متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں بھارتی فوج کی بس گہری کھائی گر گئی۔
ایک سرکاری عہدیدر کے مطابق امرناتھ یاترا کی ڈیوٹیاں انجام دینے والے 37انڈو تبتین بارڈر فورس اور دو پولیس اہلکاروں کو پہلگام سے پولیس کنٹرول روم سرینگر لانے والی بس گہری کھائی میں گرنے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔حادثے میں انڈو تبتین بارڈر فورس کے 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ2پولیس اہلکاروں سمیت 33اہلکارحادثے میں زخمی ہو گئے جن میں سے 10کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain