برسلز: (ویب ڈیسک) نیٹو کے چیف سٹولٹنبرگ کا کہنا ہے کہ سربیا اور کوسوو کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تو نیٹو مداخلت کر سکتی ہے۔
سربیا اور کوسوو کے سربراہاں سے ملاقات کے بعد نیٹو چیف نے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کو ہوا نہ دینے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی کشیدگی سے امن کو نقصان پہنچا تو نیٹو کی امن فوج حرکت میں آئے گی۔
خیال رہے کہ کوسوو 2008 میں سربیا سے الگ ہوگیا تھا، تاہم سربیا کوسوو کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا جس کے باعث وقتا فوقتاً دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی زور پکڑتی ہے۔