تازہ تر ین

شہباز گل ٹیسٹوں کےلیے دوسرے وارڈ میں منتقل، میڈیکل بورڈ میں مزید 2 ڈاکٹر شامل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز گل کو مزید ٹیسٹوں کے لیے امراض قلب کے شعبے سے دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ میں بھی دو ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو پمز میں امراض قلب کے شعبے سے ٹیسٹوں کےلیے دوسرے وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ شہباز گل کے گزشتہ رات ہونے والے ٹیسٹ آج دوبار ہ کیے جا رہے ہیں۔
شہباز گل کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں مزید دو ڈاکٹرز کو شامل کر لیا گیا۔میڈیکل بورڈ نیورو آرتھو سرجری ،کارڈیالوجی، پمونالوجی سمیت 6 ڈاکٹر ز پر مشتمل ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شہباز گل سے بورڈز کے ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں۔ میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات رہنما پی ٹی آئی شہباز گل بہت اسٹریس میں تھے ،آج مکمل آرام کا کہا گیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو بچپن سے سانس کی تکلیف ہے ، ادویات بھی دی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain