خرطوم: (ویب ڈیسک) ایتھوپیا کے دو پائلٹ سوڈان کے شہر خرطوم سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا جانے والی پرواز کے دوران سو گئے اور لینڈنگ سے محروم ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے اس وقت الرٹ جاری کیا جب پرواز ET343 ایئرپورٹ کے قریب پہنچی لیکن اس نے اترنا شروع نہیں کیا، جب پائلٹ سو رہے تھے، بوئنگ 737 کے آٹو پائلٹ سسٹم نے طیارے کو 37 ہزار فٹ کی بلندی پر رکھا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ طیارہ اپنی اگلی پرواز کے لیے روانہ ہونے سے قبل تقریباً اڑھائی گھنٹے تک زمین پر رہا۔
اے ٹی سی نے پائلٹس سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا، جب طیارہ رن وے سے گزر گیا جہاں اسے لینڈ کرنا تھا تو آٹو پائلٹ کا رابطہ منقطع ہوگیا، اس نے ایک الارم کو متحرک کیا، جس نے پائلٹوں کو جگایا، خوش قسمتی سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔