تازہ تر ین

لارڈز ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 12 رنز سے شکست دے دی

لارڈز: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو ایک اننگز اور 12 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں صرف 165 رنز بنائے ، اس کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوپائے۔ پہلی اننگز میں اولی پوپ نے 73 رنز بنائے جب کہ کپتان بین سٹوکس 20 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے پہلی اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ انرک نورج نے تین جب کہ میکرو جینسن نے انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے، ٹیم کی طرف سے اگرچہ ایک کھلاڑی نے نصف سنچری سکور کی تاہم باقی تمام کھلاڑیوں نے بھی مجموعی سکور میں اپنا حصہ ڈالا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سیرل ایروی 73 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پہلی اننگز میں سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے جنوبی افریقہ کے تین تین بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔
میچ کی تیسری اور اپنی دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کی ٹیم کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام رہی اور جنوبی افریقہ کی طرف سے دی گئی لیڈ بھی عبور نہ کرسکی۔ دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری تک سکور نہ کرسکا اور ٹیم 149 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain