تازہ تر ین

پی سی بی نے اعظم خان کو کیریبئن لیگ کیلئے این او سی جاری کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے قومی کرکٹر اعظم خان کوکیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیا۔
گزشتہ روز پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تاریخوں سے ٹکراؤ کی وجہ سے دو نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کی این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔
تاہم اعظم خان کی جانب سے پی سی بی سے این او سی جاری کرنے کی اپیل کی گئی جس کے بعد کرکٹر کو سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
پی سی بی کے مطابق اعظم خان کی اپیل کا جائزہ لینے کے بعد این او سی جاری کیا گیا ہے البتہ انہیں یاددہانی کرائی گئی ہے کہ قومی ٹیم کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت اور پر فارمنس ضروری ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain