فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے سڑک پر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے جہاز میں آگ نہیں لگی۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سڑک پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب نہایت نچلی پرواز کرتا ہوا ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔
فلوریڈا ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش تاہم طیارے کا اگلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا اور مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ طیارہ زمین پر ٹکراتے ہی پائلٹ باہر آگیا جسے معمولی زخم آئے ہیں۔
خوش قسمتی طیارہ سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر نہیں گرا بلکہ کنارے پر گرا جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ کارسواروں میں سے ایک نے طیارہ گرنے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کئی افراد کی نجی ملکیت میں ہیں اور ہر سال جہاز گرنے کے درجنوں واقعات ہوتے ہیں جن میں اموات بھی ہوتی ہیں اس لیے ایسے حادثات پر قابو پانے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔