کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائشیا کی وفاقی عدالت نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی آخری اپیل مسترد کرتے ہوئے 12 برس قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق کو عدالت نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 12 برس قید کی سزا سنائی تھی، نجیب رزاق پر ملائشیا کے سرکاری فنڈ میں اربوں ڈالر کے خرد برد کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔
سابق وزیر اعظم نے سزا میں حکم امتناع دینے کی استدعا کی تاہم عدالت نے یہ درخواست بھی مسترد کردی، ان الزامات کے باعث نجیب رزاق کی پارٹی کو 2018 کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔