کوئٹہ : (ویب ڈیسک) ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن کا مواصلاتی نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے اورائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر ہے۔
واضح رہےکہ بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کوئٹہ میں بھی مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور گزشتہ 8 گھنٹوں سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔