تازہ تر ین

مریم نواز،رانا ثنا اللہ،مولانا فضل الرحمان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا اور متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن ہے کیا ؟ جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مختلف بیانات دیئے گئے تھے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا اس ہائی کورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے ؟ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔ درخواست گزار لاہور کا ہے اس کو یہی جگہ کیوں پسند ہے؟
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پٹشنر کو کہیں لاہور میں بھی عدالتیں ہیں اور جس وقت یہ بیانات دیئے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔
عدالت نے توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain