تازہ تر ین

شہبازگل کیس : پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ پولیس افسر کی جانب سے پیر تک ریکارڈ پیش کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ عدالت نے کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سیشن عدالت نے شہباز گل کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain