لاہور: (ویب ڈیسک) سیلاب متاثرین کو عطیات کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری موبائل فون سے “FUND” لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کر سکتے ہیں، تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عطیات دینے کی اپیل کی تھی، وزیراعظم نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر حضرات اور اداروں سے عطیات کی اپیل کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے ‘وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022’ قائم کیا تھا۔