تازہ تر ین

آٹھ منٹ میں پوپ کارن کے 32 پیکٹ کھانے کا عالمی ریکارڈ

انڈیاناپولس: (ویب ڈیسک) صفِ اول کے ماہر پیٹو جوئے چیسٹ نٹ نے آٹھ منٹ میں پوپ کارن کے 32 پیکٹ کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
نیویارک میں سالانہ نیتھنز ہاٹ ڈاگ کھانے کے مقابلے میں 15 فتوحات کی وجہ سے پہچانے جانے والے جوئے چیسٹ نٹ نے انڈیانا پولِس شہر میں مائنر لیگ بیس بال گیم سے قبل وکٹری فیلڈ میں پوپ کارن کھانے کا چیلنج لیا۔
جوئے نے پوپ کارن کے 32 پیکٹ مقرررہ آٹھ منٹ میں کھا کر، 2021ء میں لاس ویگس میں بنایا جانے والا 28.5 پیکٹ کھانے کا عالمی ریکارڈ توڑا، ہر پیکٹ 680 گرام وزنی تھا۔
ریکارڈ کے لیے کی جانے والی کوشش سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے لائحہ عمل کے متعلق بتایا کہ وہ پوپ کارن منہ میں رکھیں گے، چبائیں گے اور پانی پی لیں گے تاکہ حلق سے نیچے اتار سکیں، شاید گلا تھک جائے، شاید تھوڑا زیادہ پانی پینا پڑے، یہ ایک جنگ ہونے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پوپ کارن کھانے کا چیلنج کامیابی سے پورا کرتے ہوئے جوئے چیسٹ نٹ نے 50 واں کھانے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain