لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل شروع ہو گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مرحلہ 20 سے 25 ستمبر تک کراچی میں جبکہ دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق کراچی میں ٹکٹوں کی قیمتیں ڈھائی سو سے 15 سو تک ہیں جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ 500 سے 3 ہزار روپے تک دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کے میچ کی گیٹ منی پی ایم فلڈ ریلف فنڈ میں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، 4 کراچی اور 3 لاہور میں ہوں گے۔