تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس: عطاء تارڑ کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامی آرائی کیس میں پولیس کو عطا تارڑ کو 14 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، جبکہ آئندہ سماعت پر پولیس سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
درخواست میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور اقدامِ قتل کے الزام سے میرا کوئی تعلق نہیں، پولیس نے سیاسی بنیاد پر مجھے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اور جلسے جلوسوں کے علاوہ قوم کی خدمت بھی اہم ہے، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ ہم نے کیا نہ کروایا، سیلاب متاثرین کے دکھ کا انداز ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے، یہ جلسوں اور دورے کرنے کا وقت نہیں ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے علاقوں کے دورے کرنے چاہیے اور پنجاب کو بڑے بھائی ہونے کے ناطے آگے بڑھنا چاہیے تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain