لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپرلیگ 8 کے میچز اگلے سال 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپرلیگ کے میچز لاہور،کراچی،ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
