تازہ تر ین

جرمن ائیر لائن لفتھانسا کے پائلٹوں کا تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ، 8 سو سے زائد پروازیں منسوخ

برلن: (ویب ڈیسک) جرمن ائیر لائن لفتھانسا کے پائلٹوں نے تنخواہ میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتال کردی جس کے باعث 8 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
لفتھانسا کے پائلٹوں کی یونین کا مطالبہ ہے کہ 5 ہزار پائلٹوں کی تنخواہ میں 5 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کیا جائے، ائیر لائن انتظامیہ اور پائلٹ یونین کے درمیان مذاکرات ہورہے تھے جو ناکام ہونے کے بعد پائلٹوں نے طیارے اڑانے سے انکار کردیا۔
شدید مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے کے بعد اکثر یورپی ملکوں میں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain