تازہ تر ین

لاہور میں بھانجے کے ہاتھوں ماموں، ممانی سمیت 3 افراد قتل

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے مغلپورہ میں چھری کے وار سے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شان نے اپنے ماموں، ممانی اور کزن کو چھری کے وار سے قتل کیا تاہم قتل کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ قتل ہونے والوں میں ثاقب، مریم اور 15 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔
پولیس نے واقعے کے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور میں تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو قتل کے واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے فوری اقدامات کا حکم دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain