تازہ تر ین

وہیل چیئر سے لاکھوں پاؤنڈز مالیت کی کوکین برآمد

میلان: (ویب ڈیسک) اٹلی میں موٹر لگی وہیل چیئر میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں کوکین برآمد کرلی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میلان میں میلپینسا ایئرپورٹ پر پولیس نے منشیات سونگھنے والے کتے کی مدد سے تقریباً 12 لاکھ پاؤنڈز مالیت کی کوکین پکڑی۔
فنانشل گارڈ پولیس نے وہیل چیئر کی سیٹ کے کوور سے کوکین برآمد کی۔پولیس کے مطابق اسمگلنگ کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
ایئر پورٹ پر موجود کینائن یونٹ ڈومنیکن ری پبلک سے آنے والی فلائٹ کے مسافروں اور ان کے سامان کی جانچ پڑتال کر رہا تھا۔
جب کتے نے افسران کی توجہ وہیل چیئر کی جانب دِلائی تو پولیس نے سامان دیکھا لیکن وہاں انہیں کچھ نہیں ملا۔ بعد ازاں انہوں نے وہیل چیئر کی سیٹ کو چاک کیا تو اندر سے کوکین نکلی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ برآمدگی کے بعد وہیل چیئر پر بیٹھا شخص آرام سے اٹھا اور بغیر سہارے کے چلنا شروع ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 13.25 کلو وزن کے 11 پیکٹ کوکین ضبط کی گئی۔ اس مقدار سے 27 ہزار خوراکیں بن سکتی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain