تازہ تر ین

محمد رضوان افغانستان کیخلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آج آرام کریں گے اور آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ایشیا کپ میں کل افغانستان کے خلاف ہونے والے میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کیخلاف سپر فور کے میچ کے فوری بعد محمد رضوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سیدھے گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain