لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گورنمنٹ کالج میں یونیورسٹی پر مریم نواز کی تنقید پر رد عمل دے دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سیاسی لیڈر اپنے خیالات کے اظہار کیلئے یونیورسٹی ہی جاتے ہیں، آپ جدید سیاسی رجحانات سے نابلد ہیں اور سوائے سازش کے آپ کی کوئی سیاسی حکمت عملی نہیں تو آپ ایسے احمقانہ مطالبے کر رہی ہیں، آپ کو خود یونیورسٹی جانا چاہئے،اب نوجوان آپ کی بات سنتے ہیں یا نہیں یہ علیحدہ بات ہے۔