راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں تزئین شدہ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سپہ سالار نے جمعرات 29 ستمبر کو گراونڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے میدان کی تزئین و آرائش کیلئے بے حدکو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کور کی کوششوں سے شہر میں کرکٹ کی بہترین سہولت دستیاب ہوئی ہیں۔ یہ سہولت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے رجحان کو تقویت دے گی۔کرکٹ گراونڈ جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ گراونڈ راولپنڈی اسلام آباد کے طلبا کیلئے دستیاب ہوگا۔
