تازہ تر ین

اب تک استعفیٰ منظور نہیں ہوا، میں ہی ایڈمنسٹریٹر ہوں: مرتضیٰ وہاب

کراچی: (ویب ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ای کے ذریعے 10 دن ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، اب تک کے ای سے 5 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا، جن صاحب نے اعتراض کیا اس نے 7 سالوں میں ایک روپے ٹیکس جمع کرایا، وہ ڈیفالٹر ہے اور نہیں چاہتاکہ ٹیکس جمع ہو، شہر بہتر ہو۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کے لیے طریقہ کار بنایا، ہم نے شہر کےلیے پیسوں کی ہیر پھیر کا طریقہ نہیں اپنایا، ہم نے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے دستاویزی طریقہ اختیار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک میرا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، یعنی اب تک ایڈمنسٹریٹر میں ہی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain