تازہ تر ین

سائفر کی تحقیقات سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سائفر کی تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی اور سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے اور اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بھی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain