تازہ تر ین

حکومتی فیصلے سے ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے سے کوئی گھبراہٹ نہیں، حکومت مقدمات درج کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائفر پر عمران خان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کابینہ نے بھی سائفر کی اہمیت کا اعتراف کیا ہے۔ حکومت ہم پر مقدمات درج کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے، ہم جواب دہ ہوں گے اور ہیں۔ میں نے سابق سفیر کی ڈونلڈ لو سے ملاقات کا مراسلہ پڑھا ہے اور ہم نے مراسلہ چیف جسٹس اور اسپیکر کو بھی پیش کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں لیکن مراسلہ وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟ مراسلہ کہاں اور کس نے غائب کیا اس پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے پر تحقیقات کی جانی چاہیے اور کل رات کا واقعہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ مراسلہ آپ کی ناک کے نیچے سے نکل گیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain