واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کرنے والوں کو مزید قیمت چکانا ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ ایران میں آزادانہ مظاہروں کے حق کی حمایت کرتے ہیں اور کشیدگی کا ذمہ دار ایرانی حکام کوٹھہراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مظاہرین پر تشدد کی خبروں پر شدید فکر مندہیں، واشنگٹن ایران کے تمام شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے جو اپنی بہادری سے دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔