تازہ تر ین

حکومت احمق، معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے، ان کی سیاست دفن ہو چکی، فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے اور ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔
اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔
آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کا پتہ نہیں،وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔
فواد چودھری نے کہا کہ نیب کیسز ختم کرنے کا کام مہارت سے جاری ہے ،چوری اور ڈکیتی کیسز کنارے لگا ئےجارہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain