تازہ تر ین

ایکواڈور: جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 15 قیدی ہلاک

کوئٹو: (ویب ڈیسک) ایکواڈور کے جنوبی حصے میں جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 15 قیدی ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق جھڑپوں میں قیدیوں نے ایک دوسرے پر حملوں میں گنز اور چاقووں کا استعمال کیا۔
ایکواڈور کے جنوبی حصے کی اس جیل میں 2020 سے اب تک7 بڑے فسادات ہوئے ہیں،منشیات اسمگلنگ سے منسلک فسادات میں 400 سے زائد قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایکواڈور کی جیلوں میں موجود اکثر قیدیوں کا تعلق منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک گروہوں سے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain