تازہ تر ین

شمالی کوریا کے تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نےمیزائل داغ دیے

امریکہ : (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے جواباً 2 ،2 میزائل فائر کردیے۔
شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے بھی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔
امریکہ او جنوبی کوریا کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغے گئے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2، 2 اے ٹی اے سی ایم ایس بیلسٹک میزائل فائر کیے گئےہیں۔
جنوبی کوریا نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ میزائل تجربےشمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain