نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اترکھنڈ کے علاقے میں پیش آیا۔ گاڑی باراتیوں کو لے کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر پانچ سو میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
گاڑی پر پینتالیس افراد سوار تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
