تازہ تر ین

سٹیل ملز میں 10 ارب روپے کے سامان کی چوری، ایف آئی اے متحرک

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹیل ملز میں 10 ارب روپے کے سامان کی چوری کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) متحرک ہو گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان سٹیل ملز میں چوری کے درج مقدمات کی تفصیلات سندھ پولیس سے حاصل کی جائیں گی، تفتیشی ٹیم سٹیل ملز کے سندھ میں ٹھٹھہ اور بلوچستان میں دفاتر کا دورہ کرے گی، دفاتر اور اسکریب کی مکمل تفصیلات جمع کی جائیں گئیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 2010ء سے پاکستان سٹیل ملز میں رہنے والے سی ای اوز کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے ،ایف آئی اے نے 208 کنٹریکٹ ملازمین جبکہ 592 ڈیلی وجیز ملازمین کی فہرست بھی مرتب کرلی ہے۔
2017ء سے 2022ء تک اسٹور کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا، 12افسران اور ملازمین کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سامان کی چوری کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain