کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےگھر سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ضلع کیماڑی پولیس کے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان کے مطابق تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن غازی اتحاد ٹاؤن میں واقع گھر میں چھاپہ مار کر تلاشی لی تو تین ڈبل بیرل 12 بور رائفلز اور 22 موبائل فون برآمد برآمد ہوئے۔
ایس پی بلدیہ فیضان کے مطابق موقع سے ایک ملزم عمران ولد علی محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ فیضان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے، ملزم کے قبضے سے برآمدہ 22 موبائل فونز مختلف وارداتوں میں لوٹے گئے ہیں، ملزم کے قبضے سے برآمدہ غیرقانونی اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے، ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتش کی جا رہی ہے۔