تازہ تر ین

نیوزی لینڈ کی سردی نے قومی کھلاڑیوں کو ’ماں‘ یاد دلا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کھیلنے کے لئے جانیوالی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو وہاں کے موسم نے ماں کی یاد دلا دی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے کے لیے گذشتہ روز نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے جہاں ان کا مقابلہ بنگلادیش اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے ہوگا، قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ سے قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بابر اعظم اور حارث رؤف کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہائے امی جی سردی‘۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں نے گرم سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے اور مزے مزے کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain