تازہ تر ین

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ

انامبرا: (ویب ڈیسک) نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب انجن خراب ہونے سے کشتی رک گئی اورسیلابی ریلے کی نذرہوگئی، کشتی میں پچاسی افراد سوار تھے جبکہ اس میں سو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دس افراد ہلاک اور ساٹھ لاپتہ ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے 15 افرادکو ڈوبنے سے بچالیا۔
واضح رہے کہ انامبرا نائیجیریا کی 36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں شامل ہے جو رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں۔
سیلابی صورتحال نے نہ صرف گھروں کو تباہ کیا ہے بلکہ فصلیں اور روڈ رستے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain