تازہ تر ین

روسی ملٹری فائرنگ رینج میں حملہ،11 افراد ہلاک

روس : (ویب ڈیسک) روس کے فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد ہلا ک ہو گئے۔ یوکرین کی سرحد کے قریب روسی ملٹری فائرنگ رینج میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 11روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ حملے میں پندرہ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی فائرنگ سےدونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔ حکام نے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق سابق سوویت یونین کی ایک ریاست سے تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain