نئی دہلی: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ بھارت اقلیتوں کا تحفظ کرے اور نفرت پرمبنی تقاریر کی مذمت کرے۔
بھارت کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تقریب کے دوران بھارت پر کھل کر تنقید کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور نفرت پر مبنی تقاریر کی مذمت کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار،انسانی حقوق اور پریس کی آزادی کویقینی بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے، عالمی برادری میں بھارت کی بات اس وقت سنی جائے گی جب وہ انسانی حقوق کا احترام کرے گا اور تمام افراد کے ذاتی اورانسانی حقوق خصوصا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق ہر ایک کا پیدائشی حق ہے لیکن اس کی فراہمی اورتحفظ کے لئے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔