تازہ تر ین

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم اور ولی عہد کی ملاقات ریاض میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم گزشتہ روز ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے آج فیوچر سعودی انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
وزیراعظم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کاربن کا اخراج نہ ہونے کے برابر ہے مگر سیلاب نے ہماری تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد آبادی کو متاثر کیا اور 1700 افراد جاں بحق ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلیے اقدمات کرنے چاہیں، سعودی عرب کا مستقبل کے حوالے سے وژن قابل تحسین ہے، ہمیں بہتر مستقبل کیلیے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain